ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیٹ جی پی ٹی کی سروس معطل، صارفین کو مشکلات کا سامنا

چیٹ جی پی ٹی کی سروس معطل، صارفین کو مشکلات کا سامنا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کی سروسز معطل ہوگئیں۔ اوپن اے آئی کے مطابق پلیٹ فارم کو بڑے پیمانے پر بندش کا سامنا ہے۔

انسان کی طرح تحریری انداز میں گفتگو کرنے والا یہ اے آئی اسسٹنٹ انٹرنیٹ پر موجود ڈیجیٹل کتب، آن لائن رائیٹنگز اور دیگر میڈیا کے وسیع ڈیٹا بیس سے پوچھے جانے پر مواد پیش کرتا ہے۔

منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 30 منٹ سے قبل اوپن اے آئی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا کہ کچھ صارفین کو پلیٹ فارم کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے۔ ادارہ اس مسئلے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer