وقاص احمد:ہنجروال کے علاقے میں سسرالیوں کا مبینہ تشدد سے آمنہ نامی بہو دم توڑ گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لے لیا جس کے بعد ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ جمال کالونی ہنجروال میں پیش آیا،دو بچوں کی ماں 28 سالہ آمنہ گلے میں پھندا ڈالنے سے ہلاک ہوئی،متوفیہ آمنہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق سسرالیوں کے تشدد سے آمنہ نامی خاتون دم توڑ گئی۔آمنہ کو مبینہ طور پر گلے پھندا ڈال کر مارا گیا،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ آمنہ کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہیں،تحقیقات کے بعد اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔سسرال والے آمنہ کی موت کو خودکشی قرار دے رہے ہیں۔