ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو بیٹیوں کے قاتل باپ کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج

 دو بیٹیوں کے قاتل باپ کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : گھریلو تنازعہ ، دو بیٹیاں قتل ، مجرم باپ کو پھانسی ،بیٹیوں کے قاتل باپ کو ہائی کورٹ سے بھی ریلیف نہ مل سکا،دو نابالغ بیٹیوں کو قتل کرنے والے مجرم باپ کی لاہور ہائیکورٹ نے پھانسی کی سزا کنفرم کردی ،ہائیکورٹ نے دو بیٹیوں کے قاتل مجرم باپ محمد احمد کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی، عدالت نے ریمارکس دئیے ایسے سنگین جرائم میں ملوث مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں.

جسٹس فاروق احمد اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم کی اپیل پر سماعت کی،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل عرفان نعیم اعوان نے مجرم کی اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے دورکنی بنچ کو بتایا کہ تھانہ حاجی پورہ ضلع سیالکوٹ نے 2020 کو دو نابالغ بچیوں کےقتل کا مقدمہ درج کیا ، باپ نے گھریلو جھگڑے پر اپنی تیرہ سالہ بیٹی روحانی اور پانچ سالہ عرشیہ کو قتل کیا ، باپ نے دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ بیٹے ازان علی کو زخمی کیا ، میڈیکل رپورٹ ،چشم دید گواہوں کے بیانات کے مطابق مجرم قصور وار ہے، ٹھوس شواہد کی بناء پر ٹرائل کورٹ نے ملزم محمد احمد کو سزائے موت کا حکم سنایا ، مجرم کی جانب سے وکیل صفائی نے سزا کے خلاف دلائل دئیے ، وکیل صفائی کے مطابق ٹرائل کورٹ نے قانونی تقاضوں کے برعکس سزائے موت سنائی ، وکیل صفائی نے مجرم کی ٹرائل کورٹ سے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف دلائل دئیے لیکن ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کو مطمئن نہ کرسکے،، دو رکنی بینچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرم کی اپیل خارج کرتے ہوئے سیشن کورٹ کا مجرم محمد احمد کو سزائے موت دینے کا فیصلہ برقرار دے دیا۔

 

Ansa Awais

Content Writer