ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹر نکولس پوران کا ریٹائرمنٹ کا اعلان  

ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹر نکولس پوران کا ریٹائرمنٹ کا اعلان  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹر نکولس پوران نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

 کرکٹ ویسٹ انڈیز  کا کہنا ہے کہ 29 سالہ نکولس پوران نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔نکولس پوران ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نکولس پوران ورلڈ کلاس کھلاڑی اور گیم چینجر ہیں۔ 

نکولس پوران نے 106 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ 2 ہزار 275 رنز بنائے ہیں جبکہ 61 ون ڈے میچز میں ایک ہزار 983 رنز بنائے ہوئے ہیں۔