ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں حادثہ،4 مسلمان یوٹیوبرز جاں بحق ہوگئے

بھارت میں حادثہ،4 مسلمان یوٹیوبرز جاں بحق ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں ایک خوفناک کار حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 مسلمان یوٹیوبرز جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے امروہہ ضلع میں دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار مسلمان یوٹیوبرز جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے یوٹیوبرز میں لکی چوہدری، سلمان، شاہ رخ اور شاہنواز شامل ہیں۔ نوجوان یوٹیوبر ’Round2World‘ کے نام سے یوٹیوب چینل چلا رہے تھے جس میں ان کے سبسکرائبر کی تعداد 2.6 ملین سے زائد ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان یوٹیوبرز ایک سالگرہ کی تقریب سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ اچانک اُن کے سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوا اور چاروں یوٹیوبرز کو سی ایچ سی گجرولا ہسپتال لے جانے کے لیے فوری طور پر ایمبولینس کا انتظام کیا گیا، تاہم ہسپتال پہنچانے پر ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

مذکورہ واقعے سے متعلق پولیس اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں زخمیوں کو علاج کے لیے امروہہ ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا ہے جبکہ یوٹیوبرز کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھاکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان یوٹیوبرز کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔