ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت  پنجاب بھر میں خسرہ کیسز میں کمی آنا شروع

 لاہور سمیت  پنجاب بھر میں خسرہ کیسز میں کمی آنا شروع
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عظمت مجید: لاہور سمیت  پنجاب بھر میں خسرہ کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی۔24 گھنٹوں میں پنجاب میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔

24 گھنٹوں میں بچوں میں خسرہ کے 135 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔24 خسرہ کے باعث پنجاب میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔رواں سال میں اب تک 12355 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی میں 6، لاہور میں 18، ملتان میں 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔24 گھنٹوں میں شیخوپورہ میں 10، بہاولپور  3، فیصل آباد میں 7، گجرانوالہ میں خسرہ کے 5، خانیوال میں 15، گجرات میں 9، چنیوٹ میں 9 اور ڈی جی خان میں خسرہ کے 6 کیسز سامنے آئے۔

خواجہ عمران نزیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں ویکسینیشن مہم تیز کردی گئی ہے، ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری ہے۔