ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں دو پولیس مقابلے،چار ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر کے مختلف علاقوں میں دو پولیس مقابلے،چار ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)کرول پنڈجنگل کےقریب پولیس اورڈاکوؤں کےدرمیان مقابلہ،دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزمان کرول پنڈ جنگل کے قریب لوگوں کو لوٹ رہے تھے ، ایس ایچ اوتھانہ گجرپورہ پولیس ٹیم کےہمراہ 15کال پرفوری پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کےتبادلےمیں 2ڈاکو ؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کےطبی امدادکیلئےہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمی ڈاکوؤں کی شناخت رانا شاہد اور رانا شہزاد کے نام سے ہوئی۔
ملزمان ڈکیتی ،چوری گینگ جیسی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

 ایک اور پولیس مقابلہ راوی روڈ جنگل کالونی کے قریب ہوا،راوی روڈ پولیس نے 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا توپولیس کے روکنے پر ملزمان نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔راوی روڈ پولیس کی جانب سے حفاظت خود اختیاری اپنائی گئی،فائرنگ رکنے پر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی  ہونے والے2 ڈاکو   گرفتارکرلیےگئے۔
زخمی ڈاکوؤں کی شناخت عثمان اور بشارت کے نام سے ہوئی  جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔