ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  فلیٹیز ہوٹل میں مس یونیورس کونٹیسٹ کی شرکا کے ساتھ پاکستان بھارت میچ دیکھا گیا

Lahore , City42, ICC World Cup To 20 Match,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسوہ فاطمہ:  نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں پاکستان اور  بھارت کے میچ کو لاہور کے شہریوں نے ریسٹورنٹس میں بڑی سکرینوں پر خوب انجوائے کیا۔ فیملیز نے  اکٹھے ہو کر میچ بھی دیکھا اور کھانے سے بھی لفط اندوز ہوئے۔

ان تقریبات میں فیمیلیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بہت سے ریسٹورنٹس کی طرح فلیٹیز ہوٹل میں بھی پاکستان بھارت میچ کو بڑی سکرین پر دیکھنے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں دوسرے لوگوں کے ساتھ مس یونیورس پاکستان  کے مقابلہ میں  شریک ہونے والی بعض سلیبریٹیز بھی شریک ہوئیں۔ اس خاص تقریب میں پاکستان بھارت میچ کو سلیبریٹ کرنے کے لئے کیک بھی کاٹا گیا۔  شرکا نے میچ دیکھنے کے ساتھ مس یونیورس پاکستان کے مقابلہ کی شرکا کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔