ویب ڈیسک:عسکری ٹاورپرحملہ،جلاؤگھیراؤکامقدمہ، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالے کر دیا گیا۔
پولیس نےعسکری ٹاورحملہ میں مرکزی رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل سےطلبی کی درخواست دائر کی۔ جس پر ان کوجیل سےانسداددہشتگردی عدالت پیش کیاگیا۔ انسداددہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہرگل خان نے سماعت کی۔
تفتیشی افسر نے معزز عدالت کو بتایا کہ یاسمین راشدگلبرگ عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہے۔ جس پر پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی کہ تفتیش کیلئے یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشدکےخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔