ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاق کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات سامنے آگئیں

وفاق کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وفاق کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات منظر عام پرآگئیں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی( این ایچ اے) کو سب سے زیادہ 118 ارب روپے  دیئے جائیں گے۔ 

 بجٹ دستاویز کے مطابق وفاق کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 800 ارب روپے مختص کردیئے گئے، جس میں سے وفاقی وزارتوں و محکموں کیلئے 564ارب روپے، ایوی ایشن کیلئے 2.48ارب روپے، سرمایہ کاری بورڈ کیلئے 80 کروڑ روپے، ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کے لیے 9.60 ارب روپے، ڈیفنس ڈویژن کیلئے 2.23 ارب روپے اور میری ٹائم امور کیلئے 3 ارب 46کروڑ روپے  ملیں  گے۔ 

اسی  طرح دستاویز کے مطابق کیبنٹ ڈویژن کیلئے 70.05 ارب روپے،وفاقی تعلیمی منصوبوں کیلئے 7.23 ارب روپے، صوبوں اور خصوصی علاقوں کیلئے 135.85ارب روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 44 ارب 17 کروڑ ،وزارت ہاوٴسنگ کیلئے 13 ارب95 کروڑ روپے،خیبر پختونخوا میں ضم قبائلی علاقوں کیلئے 50 ارب روپے، وزارت غذائی تحفظ کیلئے 10.12 ارب روپے، وزارت صحت کیلئے 12 ارب65کروڑ روپے،آبی وسائل کیلئے 99 ارب روپے، اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 25 ارب 99روپے اورپلاننگ ڈویژن کیلئے 42 ارب 17روپے  کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا۔ 

دستاویز کے مطابق ریلوے ڈویژن کو32 ارب 64کروڑ ،وزارت داخلہ کو 9 ارب 9 کروڑ روپے، پاور ڈویژن کو  43ارب 13کروڑ روپے جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو سب سے زیادہ 118 ارب روپے ملیں گے۔