سٹی42:مہنگائی کے سونامی کی تباہ کاریاں جاری, درجہ اول کا برانڈڈ گھی و کوکنگ آئل 15 سے 25 مہنگا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے سونامی کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔درجہ اول کا برانڈڈ گھی و کوکنگ آئل مہنگا کردیا گیا۔برانڈڈ گھی15 روپے کلو، کوکنگ آئل25 روپے لٹر مہنگا کردیا گیا۔
گھی کی قیمت555 روپے سے بڑھا کر580 روپے کلو کردی گئی ہےجبکہ خوردنی تیل کی قیمت 565 روپے لیٹر سے بڑھا کر 590 روپے کردی گئی۔
کمپنی کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا۔