رواں سال کا پہلا سورج گرہن ختم

Sun Eclipse
کیپشن: Sun Eclipse
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سورج کو گرہن لگ گیا،طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ شہری سورج گرہن کو دیکھنے سے گریز کریں، سورج کی شعاعوں سے آنکھوں کی بینائی کو نقصان ہوسکتا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن لگ گیا تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آئےگا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 12 منٹ پر شروع ہو ا اور چار بج کر 34 منٹ تک جاری رہا، یہ سورج گرہن زمین کے شمالی نصف کرے کے انتہائی شمالی ممالک میں دیکھا گیا جن میں  روس، گرین لینڈ ، شمالی کینیڈا ، یورپ اور امریکہ شامل ہیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق زمین پر سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے، چونکہ زمین سے سورج کا فاصلہ زمین کے چاند سے فاصلے سے 400 گنا زیادہ ہے اور سورج کا محیط بھی چاند کے محیط سے 400 گنا زیادہ ہے، اس لیے گرہن کے موقع پر چاند سورج کو مکمل یا کافی حد تک زمین والوں کی نظروں سے چھپا لیتا ہے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer