ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائر نگ سے ہلاک

deadbody
کیپشن: deadbody
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)سندر کے علاقہ میں سی آئی ماڈل ٹاؤن کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ،پولیس اور ڈاکووں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 پولیس کے مطابق سندر کے علاقے میں سی آئی اے ماڈل ٹاون پولیس پر مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔ دوران فائرنگ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،ہلاک ڈاکو نے چند روز قبل قیصر نامی کانسٹیبل کو  فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔

 ڈی ایس پی سی  آئی اے کے مطابق چاروں ڈاکو سندر کے علاقہ میں فیکٹریری میں رہائش پذیر تھے،ہلاک ڈاکو کو سندر تھانے کے کانسٹیبل راحیل نے شناخت کیا اور سی آئی اے پولیس کو بیان دیا کہ میرے ساتھی کانسٹیبل کو اسی ڈاکو نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔ پولیس کے  مطابق ہلاک ڈاکو ڈکیتی ، قتل،اغوا پولیس اہلکار کو شہید سیمت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ،ڈاکو کے 3 ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، ڈاکو کی لاش کو   پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا۔