ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 266 گاڑیوں بند،251 دکانیں سیل

لاہور میں 266 گاڑیوں بند،251 دکانیں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)لاہورشہر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 251 دکانیں سیل، 266 گاڑیوں کو بند کیا گیا، دوسری جانب  محکمہ ایکسائز نے اپوئنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کوبہتربنانےکافیصلہ کیا۔

تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز کی کاروائی رپورٹ جاری کر دی، مجموعی طور پر شہر میں 2185 دکانوں اور پپلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا،جہاں517 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس پر 251 دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور 13 لاکھ 48 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 266 گاڑیوں کو بند کیا گیا.ڈی سی دانش افضال کا کہنا ہے کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں. ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل جبکہ گاڑیوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے .

دوسری طرف  محکمہ ایکسائز نے اپوئنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کوبہتربنانےکافیصلہ کیا ہے،نئےسسٹم میں پچھلے7روزکےدوران خاطرخواہ نتائج حاصل نہ ہوسکے
پہلےسےوقت لینےکادورانیہ انتہائی محدودہونےسےکام نہ ہونےکےبرابر تھا،نئےسسٹم کےتحت6روزمیں صرف60کےقریب لوگ دفاترآئے،سسٹم سےپہلے6روزمیں18ہزارکےقریب لوگ دفترآتےتھے۔

ڈی جی ایکسائزمسعودالحق کا کہناتھا کہ آج سےوقت لینےوالوں کیلئےآسانی پیداکررہےہیں،نئےسسٹم کےتحت شہریوں کوجلدوقت دیں گے،اب شہریوں کو2ہفتےکےاندراندروقت ملےگا،مزیددفاترکھولنےکی سمری بھی حکومت کوبھجوادی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے تحصیل کینٹ میں 60 دکانوں کو سیل جبکہ 40 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے تحصیل سٹی میں 67 دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ 30 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 13 دکانوں کو سیل کرکے 14 ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہناتھا کہ مجموعی طور پر 140 دکانوں کو سیل کیا گیا اور 84 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ دکانوں کو سیل اور جرمانہ ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer