ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے رُخصت رولز 1981 میں ترامیم

سرکاری ملازمین کیلئے رُخصت رولز 1981 میں ترامیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) صوبائی کمیٹی کابینہ برائے قانون نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیےرخصت رولز 1981 میں ترامیم کردی، محکمہ ایکسائزکی جانب سے مقررہ ریٹنگ ایریا سے باہر قومی و صوبائی شاہرات اور موٹرویز سے متصل غیر زرعی رقبے پر پراپرٹی ٹیکس کی تجاویز بھی منظور کرلی گئیں۔

صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 27 واں اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء حافظ ممتاز احمد، تیمور احمد خان، راجہ یاسر ہمایوں، جہانزیب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی، کمیٹی نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے رخصت رولز 1981 میں ترامیم کی تجویز کے علاوہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے مقررہ ریٹنگ ایریا سے باہر قومی و صوبائی شاہرات، موٹرویز سے متصل غیر زرعی رقبے پر پراپرٹی ٹیکس کی تجویز منظور کرلی۔

ایک اور تجویز میں ریسورس موبلائزیشن فنانس کمیٹی2019-20ء کیلئے سفارشات منظورکر لی گئیں، کمیٹی نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تنظیم نو کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی ٹرانسفر پالیسی 2020 کا مسودہ منظورکرلیا۔

اجلاس میں کنڈیشنل کیش ٹرانسفر کے پائلٹ پروگرام برائے غذائیت اور چیف منسٹر بھرتی پیکج کی تجویز منظور کرتے ہوئے پنجاب کی مختلف بارز ایسوسی ایشنز کے لیے گرانٹ کی بقیہ رقم کے اجراء کی اجازت بھی دے دی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیدیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ بغیر ماسک کے کسی کو بھی سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے، ماسک پہننے کی پابندی سے کوئی بھی شخص مستثنیٰ نہیں ہوگا، سرکاری دفاتر میں کام کے لئے آنے والے شہریوں کو بھی ماسک لازمی پہننا ہو گا، ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماسک پہننے اور بار بار ہاتھ دھونے کی عادت کورونا سے محفوظ رکھے گی، کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے احتیاط بے حد ضروری ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer