سکول سربراہان کی حاضری یقینی بنانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار

سکول سربراہان کی حاضری یقینی بنانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کی بذریعہ تصاویر حاضریاں لینے کی پالیسی، ہیڈ ماسٹر اور پرنسپل کو سکول حاضر ہو کر اپنی تصویر آٹھ بج کر تیس منٹ تک واٹس ایپ گروپ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ارسال کرنا ہوں گی، واٹس ایپ گروپ میں بروقت تصویر نہ بھیجنے پر ہیڈ ماسٹرز غیر حاضر تصور ہوں گے۔

سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل کے لیے حاضری پالیسی تبدیل کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے سکولوں کے سربراہان کے نام جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل روزمرہ کی بنیاد پر صبح  8 بج کر 30 منٹ پر اپنے دفتر میں بیٹھ کر تازہ تصویر واٹس ایپ گروپ میں شیئر کرنے کے پاپند ہوں گے، ان واٹس ایپ گروپس کو متعلقہ ڈپٹی ڈی ای او کی جانب سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

مراسلے کے مطابق ہیڈ ماسٹرز دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر دوبارہ اپنی دوسری تصویر واٹس ایپ گروپ میں شیئر کریں گے۔ واٹس ایپ گروپس میں تصاویر شیئر نہ کرنے والے ہیڈ ماسٹرز کو سکول سے غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے سربراہان پر یہ بھی شرط عائد کر دی ہے کہ وہ حاضری رجسٹرڈ میں اپنے دستخط کرنے کے بعد رجسٹرڈ کی تصویر بھی واٹس ایپ گروپ میں ارسال کریں گے۔