ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں "نقلِ اراضی ریکارڈ" کو پہلی بار باقاعدہ قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا

پنجاب میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب میں "نقلِ اراضی ریکارڈ" کو پہلی بار باقاعدہ قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا۔

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کا اہم نوٹیفکیشن، "نقلِ اراضی ریکارڈ" اب زمینوں کے لین دین میں قانونی طور پر قابلِ قبول ہوگا۔خرید و فروخت، انتقال، رجسٹری اور دیگر اراضی معاملات میں "نقلِ اراضی ریکارڈ" کو قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔

اس سے قبل "نقلِ اراضی ریکارڈ" کی قانونی حیثیت واضح نہیں تھی، نئے نوٹیفکیشن سے نقل اراضی پر موجود ابہام دور کر دیا گیا۔

تمام ڈپٹی کمشنرز، رجسٹرارز، سب رجسٹرارز اور متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری  کردی گئیں ۔  فیصلے سے اراضی کے ریکارڈ میں شفافیت، یکسانیت اور زمینوں کے لین دین میں قانونی تحفظ مزید مضبوط ہوگا۔

نئے اقدام سے عوام کو اراضی کے معاملات میں زیادہ آسان، مؤثر اور قابلِ اعتماد ریونیو خدمات میسر آئیں گی۔