ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن کی کارروائی، قانونگو 30 ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اینٹی کرپشن کی کارروائی، قانونگو 30 ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن نے ریڈ کاروائی کرتے ہوئے محکمہ ریونیو کا قانونگو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

 ترجمان اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کے مطابق  سرکل آفیسر ہیڈکوارٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن صہیب قیصر صاحب اور اُن کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کامیاب ریڈ کرتے ہوئے محکمہ ریونیو کے قانونگو محمد اشفاق اور منشی افضال احمد کو شہری سے 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ بھی موقع پر برآمد کر لیے۔

اس بابت تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ 

ترجمان نےبتایا کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ صاحب کے احکامات پر اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کی ہدایات پر کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کی گئی۔