ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک کے مختلف علاقوں میں داخل ; گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک کے مختلف علاقوں میں داخل ; گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات الرٹ   جاری ۔ شدید مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ ملک کے مختلف علاقوں میں داخل  ہوگیا ۔ 

مرطوب ہوائیں ہفتہ کے روز سے شدت اختیار کریں گی۔مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی ہفتہ کے روز ملک میں داخل ہوگا۔اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں 11 اور 12 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع  ہے ۔  اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ میں بھی 11 اور 12 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال اور گردونواح میں بھی 11 اور 12 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 

کشمیر میں 10 سے 13 جولائی کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع  ہے ۔ 

گلگت بلتستان میں 11 اور 12 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 

چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ۔ خیبرپختونخوا میں 11 اور 12 جولائی کے دوران پشاور، مردان، سوات، مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش پیشگوئی ہے ۔  ایبٹ آباد، ہری پور، بٹگرام، شانگلہ، کرم اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش پیشگوئی کی گئی اورچند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔ سندھ میں 11 جولائی کی رات سے 12 جولائی کے دوران سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، خیرپور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی اورچند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔ 

مشرقی بلوچستان میں 11 جولائی کی رات سے 13 جولائی کے دوران ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، شیرانی، زیارت، سبی، کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ۔ جنوبی بلوچستان میں 12 اور 13 جولائی کے دوران خضدار، آواران، لسبیلہ، گوادر اور گردونواح میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کی شہریوں کو ندی نالوں، برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ 11 اور 12 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے ۔   پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ تیز بارشوں کے دوران کمزور انفراسٹرکچر، کچی آبادیوں اور بجلی کے کھمبوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ سیاحوں اور مسافروں کو موسم کی تازہ صورتحال اور ممکنہ بندشوں سے آگاہ رہنے اور سفر سے قبل متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ کسانوں کو فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے احتیاطی اقدامات کرنے اور موسمی صورتحال کے مطابق منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔