علی رامے: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے آئندہ دو روز کے لیے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق 11 جولائی کی شام سے 12 جولائی تک لاہور، راولپنڈی، اٹک، مری اور دیگر کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے، جبکہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آسمانی بجلی، تیز ہواؤں اور گردوغبار کے دوران کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔ انہوں نے شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے والے سیاحوں کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔