ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اچھرہ ماربل مارکیٹ میں بجلی کی خطرناک تاریں، مکینوں کا فوری کارروائی کا مطالبہ

اچھرہ ماربل مارکیٹ میں بجلی کی خطرناک تاریں، مکینوں کا فوری کارروائی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر: لاہور کے علاقے اچھرہ بازار کی غوثیہ ماربل مارکیٹ میں بجلی کی بے ہنگم تاریں اور ٹیڑھے کھمبے شہریوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ متعدد مقامات پر کھمبوں کے جھک جانے اور ان پر لٹکتی بے ترتیب تاروں کے باعث راہگیروں اور دکانداروں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اچھر بازار کی غوثیہ ماربل مارکیٹ میں بجلی کی ترسیل کا نظام انتہائی مخدوش صورتحال اختیار کر رہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو متعدد بار شکایات کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے اور اب تک کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل بجلی کے کھمبوں اور تاروں کی فوری مرمت کرکے محفوظ بنایا جائے۔