ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن کا افسران اور ماہرین تعلیم کیلئے ترکش لینگویج پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکول ایجوکیشن کا افسران اور ماہرین تعلیم کیلئے ترکش لینگویج پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:محکمہ سکول ایجوکیشن نے افسران اور ماہرین تعلیم کے لیے ترکش لینگویج پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ڈی پی آئی (ایلیمنٹری ایجوکیشن) نے ترکش لینگویج پروگرام کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز اور ماتحت دفاتر کو احکامات جاری کرتے ہوئے حکومتی ہدایات پر من و عن عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ نے ایس اینڈ جی اے ڈی کے احکامات پر فوری عملدرآمد اور پروگرام سے متعلق تمام ہدایات ماتحت دفاتر تک بروقت پہنچانے کا حکم بھی دیا ہے۔

مزید برآں، تمام فیلڈ فارمیشنز کو ترکش لینگویج پروگرام پر مکمل کمپلائنس یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ پروگرام کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جا سکے۔