ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن، منشیات فروش، ویلرز اور جرائم پیشہ ملزمان گرفتار

لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن، منشیات فروش، ویلرز اور جرائم پیشہ ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور پولیس نے شہر بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں، ون ویلرز اور واردات کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ہیئر پولیس نے دو منشیات فروش اشفاق اور دلشاد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلوگرام سے زائد آئس برآمد کر لی۔ ملزمان نے آن لائن منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

گلشن اقبال ڈولفن اسکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ریکارڈ یافتہ ملزم سہیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 300 سے زائد مختلف برانڈز کے شیشہ اور ویپ فلیور برآمد کر لیے۔

ادھر ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مال روڈ سے ویلر گینگ کے سرگرم رکن عاطف بٹ کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس سے قبل بھی دو ون ویلرز کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب فیصل ٹاؤن پولیس نے این بلاک فلیٹس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی کرنے والے دو ملزمان یاسر اور کاشف کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، نقدی اور دو پستول برآمد ہوئے، جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔