ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودیہ اور کینیڈا کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت

سعودیہ اور کینیڈا کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کینیڈا اور سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

 کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جدہ میں ملاقات ہوئی جس کے مشترکہ اعلامیہ میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت کی گئی۔

 مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حملے عالمی جہاز رانی، توانائی کی ترسیل اور بین الاقوامی قانون کے لیے سنگین خطرہ ہیں، حملوں سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی اور سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

 اعلامیہ میں فریقین پر زور دیا گیا کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ اور بلا رکاوٹ جہاز رانی یقینی بنائی جائے۔

 سعودی عرب اور کینیڈا کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان اور قطر کی جانب سے امریکہ اور ایران کشیدگی کم کرنے اور معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
 
 

 
 

Ansa Awais

Content Writer