(احسن عباسی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے دوران مثبت رجحان جاری ہے جبکہ ڈالرکی قدرمیں بھی استحکام دیکھاجارہاہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان جاری ہے اورہنڈریڈانڈیکس میں 1419پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 82ہزار 679پرپہنچ گیا۔
دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام ریکارڈکیاگیاہے اورامریکی ڈالر 278 روپے 6پیسے پر برقرارہے۔