ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت ؛اداکارہ سونیا حسین نے تنہا رہنے والی شوبز انڈسٹری کی لڑکیوں کو اکھٹا کردیا

اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت ؛اداکارہ سونیا حسین نے تنہا رہنے والی شوبز انڈسٹری کی لڑکیوں کو اکھٹا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے بعد شوبز انڈسٹری یک جاں  ہوگئی ، اداکارہ سونیا حسین کا ایک اور ویدیو پیغام سامنے اگیا

سونیا حسین نے  ویڈیو پیغام  میں کہاشوبز کی تنہا رہنے والی لڑکیوں کا واٹس اپ گروپ بنا دیا گیا، واٹس اپ گروپ میں میک اپ آرٹسٹ، اداکارہ اور ٹیکنیکل اسٹاف سمیت اکیلی رہنے والی لڑکیوں کو ایڈ کیا گیا ہے، یہ ہماری طرف سے ایک کوشش ہے تا کہ سب سے رابطے میں رہا جائے، 

سونیا حسین نے کہا حمیرا کی میت کیلئے پہلے چھیپا اور پھر ایس ایچ او سے رابطہ کیا ہے، چھیپا سے رابطہ کیا تھا انہوں نے کہا آخری رسومات کسی کے حوالے کرنے کا لیگل طریقہ کار ہوتا ہے، لیکن اس کے بعد علم ہوا کہ حمیرا کے بھائی نے رابطہ کرلیا ہے، پولیس نے انہیں گھر کے کسی فرد کو لانے کا کہا ہے،اب حمیرا کا بھائی اور بہنوئی میت کی وصولی کیلئے اج کراچی پہنچیں گے۔