ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارم کرنا ہی اصل امتحان ہوتا ہے؛ حسن علی

ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارم کرنا ہی اصل امتحان ہوتا ہے؛ حسن علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ میری ذمہ داری پرفارم کرنا ہے البتہ ٹیم میں شمولیت پی سی بی، کپتان اور مینجمنٹ کی صوابدید ہے، میری کوچ اور کپتان سے بات چیت ہوئی، انہوں نے واضح پلان دیا جس پر عمل کر رہا ہوں۔ 

ان خیالات کا اظہار حسن علی نے ایک انٹرویو  کے دوران کیا، کہا کہ  مستقبل میں ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے کو چھوڑ سکتا ہوں لیکن جب تک فٹنس ہے ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑوں گا۔ ٹیم مینجمنٹ نے مجھے مستقبل کے لیے مثبت اور واضح ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کھلاڑی کو مینجمنٹ کی طرف سے واضح پیغام ملے تو اس میں اعتماد آتا ہے، اگرچہ دباؤ بھی بڑھ جاتا ہے لیکن میرے لیے معاملات واضح ہونا خوشی کی بات ہے۔

حسن علی نے کہا کہ جو مشکل وقت میں نے دیکھا اور محنت کی اب اس کا صلہ مل رہا ہے، انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران بولنگ ردھم اچھا اور فٹنس بھی زبردست ہے، سب کچھ درست سمت میں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مثبت توانائی کے ساتھ میدان میں اترتا ہوں، ٹیم ڈریسنگ روم میں ایسا ماحول بنانے کی کوشش ہوتی ہے جس میں کھلاڑی دباؤ سے آزاد ہو کر بہتر پرفارم کر سکیں۔

ایک سوال پر حسن علی نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹس کھیلنا چاہتا ہوں، ٹی ٹوئنٹی میں پیسہ اور گلیمر کے ساتھ دباؤ بھی کم ہوتا ہے، دنیا بھر میں بہت زیادہ لیگز ہیں، اگر آپ سال میں 3 یا 4 بھی کھیل لیں تو کافی رقم کما لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو ریڈ بال کرکٹ میری محبت ہے، میں چاہے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سے ریٹائر ہو جاؤں جب تک فٹنس ہے میں ٹیسٹ چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، ٹیسٹ میں پرفارم کرنا ہی اصل امتحان ہوتا ہے۔