وسیم احمد: ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بنگلہ دیش میں ہو گا۔
ذرائع مطابق صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے اجلاس طلب کیا ،ایشین کرکٹ کونسل کی اے جی ایم 24 جولائی کو ڈھاکہ میں ہو گی، اے سی سی نے اجلاس کا نوٹس رکن ممالک کو بھیج دیا،پاکستان بنگلہ دیش سیریز بھی انہی دنوں ہو رہی ہو گی،رکن ممالک کو بھی وہیں مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع اے سی سی کے مطابق طویل عرصہ بعد اے سی سی کی میٹنگ بنگلہ دیش میں ہو رہی ہے، بھارت اور سری لنکا نے اجلاس کی جگہ اور تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کی، دونوں ممالک اجلاس کہیں اور کرانا چاہتے ہیں، اے سی سی کا اجلاس ڈھاکا میں ہی منعقد ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع اے سی سی کا کہنا تھا کہ میٹنگ کی تیاری کے لیے 15 روز کا نوٹس دے دیا گیا،اگر کوئی رکن ملک نہیں آ سکتا، آن لائن شرکت کا آپشن دیدیا،دنیا بھر میں آن لائن میٹنگز ہوتی ہیں،اے سی سی اور آئی سی سی کی بھی آن لائن میٹنگز ہوتی رہی ہیں۔