ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واساملازمین کی چھٹیاں منسوخ،شہر کے نشیبی علاقے ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کرنے کی ہدایت

واساملازمین کی چھٹیاں منسوخ،شہر کے نشیبی علاقے ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کرنے کی ہدایت
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:سیکرٹری ہاؤسنگ کے حکم پر واساملازمین کی ہرطرح کی چھٹی منسوخ،فیلڈمیں بلالیاگیا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ  نورالامین مینگل  نے واسا لاہور کو اضافی مشینری لگانے کا حکم دیدیا،سیکرٹری ہاؤسنگ نے میونسپل کارپویشن ایریا میں بھی نکاسی آب آپریشن میں مدد کا حکم دیا ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے تمام محکموں کی مدد سے تیز ترین نکاسی آب آپریشن یقینی بنانے، تعمیراتی سائٹس پر کھدائی کے اطراف حفاظتی پٹی لگانے ،تعمیراتی مقامات پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے اور انتباہی پیغامات لگانے کا حکم دیا ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر تمام افسران بھی فیلڈ میں مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں،شہر کے نشیبی، زیادہ آبادی والے علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 نورالامین مینگل کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں شہر کے تمام مقامات کو کلیئر کر لیا جائے گا، صوبہ بھر میں نکاسی آب آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔