ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بارشی پانی کی نکاسی کے لئے کوششیں تیز کی جائیں، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی:مریم نواز

 بارشی پانی کی نکاسی کے لئے کوششیں تیز کی جائیں، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی:مریم نواز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز شریف نے مسلسل بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ کے لئے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ  نے متعلقہ انتظامی افسران اور اداروں کو  ہر شہر کی مرکزی اور اندرونی سڑکوں کو جلد از جلد کلیئر کرنے کا حکم دیدیا۔

نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارشی پانی کی نکاسی کے لئے کاوشیں تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں  نے خصوصی طور پر واسا حکام کو فیلڈ میں خود موجود رہنے اور نکاسی آب کے عمل کی براہ راست نگرانی کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم اے کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت دی کہ نکاسی آب کے تمام عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری ردعمل دیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بارش کے دوران کسی بھی قسم کی لاپرواہی ناقابل برداشت ہو گی۔