ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:بارش سے معمولات متاثر، ٹریفک پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم

 لاہور:بارش سے معمولات متاثر، ٹریفک پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عابد چودھری :شہر بھر میں وقفے وقفے سے جاری بارش نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر دیا ہے,سی ٹی او لاہور نے ٹریفک پولیس کو شہریوں کی فوری مدد اور ٹریفک روانی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔

 سی ٹی او   کا کہنا  ہےکہ شدیدبارش میں بھی ٹریفک وارڈنزٹریفک کی روانی کویقینی بنائےہوئےہیں، ٹریفک پولیس سڑکوں پرشہریوں کی مددو رہنمائی کیلئے موجود ہے،شہریوں کو الیکٹرک تنصیبات، پولز وغیرہ سےدوررہنےکی ہدایت کی ہے۔

سی ٹی او  لاہور کا تمام لفٹرز اور بریک ڈاؤنز نشیبی سڑکوں پر موجود رہنے کا حکم جاری کر دیا۔

  سی ٹی او  ڈاکٹر اطہر وحید  کا کہنا تھا کہ تمام ڈی ایس پی اپنی پوزیشن مصروف اورنشیبی شاہراہوں پر نظررکھیں گے، سی ٹی او لاہور کی بارش کے دوران شہریوں کو محتاط ہو کر ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کر دی۔بارش کے دوران گاڑیوں کے درمیانی فاصلے کاخصوصی خیال رکھیں،انڈرپاسزکےنیچےموٹرسائیکلوں کوجمع نہیں ہونےدیاجائےگا۔

 سی ٹی او لاہور تمام ڈی ایس پیزکوواساانتظامیہ اورالائیڈمحکموں سےمسلسل رابطےمیں رہنےکی ہدایات جاری کر دیں۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی رہنمائی کیلئے شہری ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔