ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش،ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےمتعلقہ محکمے الرٹ رہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے

بارش،ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےمتعلقہ محکمے الرٹ رہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارش کی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیا نے تمام ڈپٹی کمشنرزکوالرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےمتعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔
عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے  کہ کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرزالرٹ ہیں،پی ڈی ایم اےکنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ24/7 جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ1122اور واساسمیت دیگرریسکیوادارےمشینری سمیت عملےکوالرٹ رکھیں،نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔

 دوسری جانب مون سون بارشوں بارے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہورمیں سب سےزیادہ نشترٹاؤن میں178ملی میٹربارش ریکارڈ،فیصل آباد51،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں25ملی میٹربارش ،جھنگ میں سب سےزیادہ11ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔رپورٹ کے مطابق سرگودھا18،ڈی جی خان16،میانوالی میں10ملی میٹربارش  ریکارڈکی گئی۔،

 ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کادوسرااسپیل 13جولائی تک جاری رہنےکاامکان  ہےآئندہ24گھنٹےمیں بیشترعلاقوں میں شدیدمون سون بارشیں متوقع ہیں۔
لاہور،فیصل آباد،ملتان،بہاولپور،سرگودھا،ڈی جی خان ،میانوالی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا ک نےشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے،آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔کچے مکانات اور خستہ عمارتوں میں ہر گز رہائش نہ رکھیں۔