اشرف خان : انٹر بینک میں سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرمہنگا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.51 روپے پر بند ہوا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 45 پیسے کمی سے 280.55 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو3 پیسے بڑھ کر 302.17 روپے، یو اے ای درہم 9 پیسے اضافے سے 76.29 روپے، سعودی ریال 9 پیسے اضافے سے 74.49 روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ برطانوی پاونڈ 3 پیسے کمی سے 357.48 روپے کا ہوگیا ۔