ابھیشیک بچن کو  خاتون مداح نے تھپڑ مار دیا

Abhishak bachan,Actor,City42
کیپشن: Abhishak bachan,Actor
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے نامور اداکار اور لیجنڈری امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ایک خاتون مداح نے ایک مرتبہ انہیں سینما میں تھپڑ ماراتھا۔ 

اداکار کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ بتاتے ہیں کہ خاتون کو 2002 کی فلم ’شرارت‘ میں ان کی اداکاری پسند نہیں آئی اسی لئے وہ آپے سے باہر ہوگئی تھیں، خاتون نے انہیں فوری طور پر اداکاری چھوڑ دینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ اپنے والد کا نام خراب کررہے ہیں۔

 اداکار نے بتایا کہ جب وہ اپنی فلم ’بول بچن‘ کے پریمیئر کے بعد سینما سے باہر نکلے تو دس ہزار افراد ان کے منتظر تھے۔

 انہوں مزید بتایا کہ لوگوں کی اس ہجوم کی تصویر انہوں نے اپنے والد کو بھیج دی اور لکھا کہ زندگی بہت عجیب ہے اور گردش میں رہتی ہے۔