علی رامے : پنجاب میں یکمشت ترقیاتی فنڈ کے اجرا کا عمل روک دیا گیا ، نئے مالی سال میں محکموں سے ترقیاتی منصوبوں پر ڈیمانڈ کے مطابق ہی فنڈ جاری ہوگا ۔
نئے مالی سال کے آغاز کے بعد ترقیاتی بجٹ کے تحت فنڈ کے اجرا پر پی اینڈ ڈی بورڈ نے صوبائی محکموں سے ڈیمانڈز طلب کرلیں ۔پنجاب میں 4 ماہ کے ترقیاتی بجٹ کے دوران صرف جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوگا۔محکمے جاری ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی کام پر پہلے رپورٹ بھیجیں گے ۔پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر فنڈ کے استعمال کی شرح کے مطابق بجٹ جاری ہوسکے گا ۔پنجاب میں 4 ماہ کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 330 ارب روپے ہے اور نئے مالی سال میں صرف جاری ترقیاتی منصوبوں کو ہی فنڈ ملے گا ۔