ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پھل اور سبزیوں کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ ، شہری پریشان

پھل اور سبزیوں کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ ، شہری پریشان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) ملک میں معاشی بحران کے اثرات عام شہریوں کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں جہاں مہنگائی کی بلند ہوتی سطح نے شہریوں کی پہنچ سے روز مرہ اشیاء بھی دور کردی ہیں۔

  سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اب سفید آلو کی فی کلو قیمت 68 روپے جبکہ لال آلو کی فی کلو سرکاری قیمت 71 روپے مقررکی گئی ہے۔ اسی طرح پیاز سرکاری قیمت کے مطابق 48 روپے فی کلو جبکہ ٹماٹر 78 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا۔توری کی فی کلو سرکاری قیمت 43 روپے جبکہ بھنڈی کی فی کلو سرکاری قیمت 133 روپے مقررکی گئی ہے۔ کریلے سرکاری نرخ کے مطابق 63 روپے فی کلو صارفین کو ملیں گے جبکہ لوکی کی فی کلو سرکاری قیمت 43 روپے مقررکی گئی ہے۔ اسی طرح میتھی اور ہری پیاز کی فی کلو سرکاری قیمت 183 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پھلوں کی بات کریں تو پھل بھی قیمتوں کے لحاظ سے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں۔ سرکاری نرخ کے مطابق کیلے 123 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوں گے جبکہ انگور کی فی کلو سرکاری قیمت 223 روپے مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح چیری کے فی ڈبہ کے سرکاری نرخ 303 روپے جبکہ آڑو کے فی کلو سرکاری قیمت 133 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer