ویب ڈیسک : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر کے بلوں پرہوگا تاہم کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نیپرا نے گزشتہ ہفتے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 46 ارب53 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔