حارث رؤف کی دلہن کے ہمراہ شادی کی تقریبات کی تصاویر وائرل

حارث رؤف کی دلہن کے ہمراہ شادی کی تقریبات کی تصاویر وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے دلہن مزنا کے ساتھ اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کردیں۔

گزشتہ برس دسمبر میں اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے حارث رؤف کی شادی کی تقریبات گزشتہ ہفتے ہوئیں جس میں کرکٹ حلقے سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔تاہم ولیمے کے بعد حارث نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مزنا کے ہمراہ مہندی ، بارات اور ولیمے کی تصاویر پوسٹ کیں۔مہندی کی تصویر میں کرکٹر نے دونوں کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی جو کہ ایک رسم کے دوران لی گئی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer