ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کےہراساں کرنےکےالزام پر ایف آئی اے کا ردعمل۔۔

شہباز شریف کےہراساں کرنےکےالزام پر ایف آئی اے کا ردعمل۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہباز شریف کےہراساں کرنےکےالزام پر ایف آئی اے کا ردعمل۔ترجمان ایف آئی اےکا کہناہےکہ  قائدِ حزبِ اختلاف  شہباز شریف شہباز شریف کو ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں نہیں کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے  کی جانب سے  قائدِ حزبِ اختلاف  شہباز شریف کے عدالت میں دیئے گئے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا  گیاہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہناہےکہ شہباز شریف کسی بھی سوال کا سنجیدگی سےجواب نہیں دیتے،ان سےاربوں روپےکی رقم جمع ہونے کے سوال پر جواب ملتا ہے کہ میں نے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین چلائی۔

شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ آپ کے ملازمین نے اربوں روپے  آپ کے اور فیملی کے اکاؤنٹس میں جمع کرائے جس پر شہباز شریف کا جواب  تھا کہ میں نے پنجاب کی بہت خدمت کی۔ ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ پوچھاجاتا ہے کہ گاڑیاں اور پراپرٹی کیسے بنائی، جس پر شہباز شریف کا جواب ہوتا ہے بچوں سے پوچھیں۔

 ترجمان ایف آئی اےکا کہنا ہےکہ  قائدِ حزبِ اختلاف  شہباز شریف شہباز شریف کو ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں نہیں کیا گیا۔  بیرونِ ممالک سے آنے اور بھجوائی جانے والی اربوں روپے کی رقم کے بارے میں پوچھنے پر کہتے ہیں کہ میرے وکیل جواب دیں گے۔ ترجمان ایف آئی اےکامزید کہنا ہے کہ شہباز شریف اس طرح کے جوابات دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سوال و جواب ظاہر نہ کیےجائیں۔شہباز شریف کوبڑی عزت کے ساتھ ایف آئی اے کے دفتر لایا گیا،دورانِ تفتیش  چائے اور کافی بھی پیش کی گئی، انہیں ہراساں کرنے اور ان سے بدتمیزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انہوں نے کسی ایک سوال کا درست جواب نہیں دیا۔