سٹیج ٹی وی کی معروف اداکارہ کو ہارٹ اٹیک

سٹیج ٹی وی کی معروف اداکارہ کو ہارٹ اٹیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سٹیج ٹی وی کی معروف اداکارہ روبی انعم کے پرستاروں کیلئے بری خبر، اداکارہ کو دل کے دورے کے سبب پی آئی سی میں داخل کردیا گیا،  شوہر اظہراقبال بٹ کی پر ستاروں سے دعائے صحت کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق سٹیج ٹی وی کی معروف اداکارہ روبی انعم کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے بعد  اداکارہ کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کروادیا گیا ہے، اداکارہ کے شوہر گلوکار و پروڈیوسر اظہر اقبال بٹ نے  پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے، روبی انعم اس وقت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آئی سی یو میں ہیں۔

روبی انعم پاکستانی پنجابی اسٹیج اداکارہ ہیں، انہوں نے کئی اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کیا، انہوں نے اداکاری کے ہر شعبے میں اپنی اداکاری کی مہارت کا مظاہرہ کیا، انہوں نے پنجابی اسٹیج شوز میں کام کیا  اور لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں کئی اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کیا۔

 وہ پاکستانی اسٹیج کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں وہ اپنی رواں جگت پرفارمنس کے لئے مشہور ہیں۔

      

Shazia Bashir

Content Writer