پنجاب بار، لاہور بار الیکشن، امیدواروں کی نامزدگی شروع

پنجاب بار، لاہور بار الیکشن، امیدواروں کی نامزدگی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی پی اوچوک (ملک اشرف) پنجاب بار، لاہوربار الیکشن، وکلاء گروپوں نے اپنے اپنے امیدوار نامزد کرنے شروع کر دیئے، وکلاء رہنماؤں  نے  نامزد امیدواروں کی کامیابی  کے لئے منصوبہ بندی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ) پنجاب بار، لاہوربار الیکشن، وکلاء گروپوں نے اپنے اپنے امیدوار نامزد کرنے شروع کر دیئے، وکلاء رہنماؤں  نے  نامزد امیدواروں کی کامیابی  کے لئے منصوبہ بندی شروع کردی ہے،  سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ریفارمز گروپ کے سینئر رہنما راجہ عبدالرحمان نے بھی پلاننگ مکمل کرلی۔

ریفارمز گروپ کا انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہواجس کی صدارت عمر آذرخان ایڈووکیٹ نے کی ۔راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ نے سینئر وکلاء کی مشاورت کے بعد نوجوان وکیل سے اجلاس کی صدارت کرائی۔ اجلاس میں اُمیدواروں کی نامزدگی اور حمایت سے متعلق مشاورت کی گئی، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ نے سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں لاہور بار اور پنجاب بار کے امیدواروں کی نامزدگی اور حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔

ریفارمرز گروپ کے امیدواروں کو حامد خان گروپ کی حمایت بھی حاصل ہوگی۔ لاہور بار کے صدارتی امیدوار راؤ سمیع کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پنجاب بار کونسل کے تین امیدواروں جواد اشرف رانا، عرفان خان اور رائے سرفراز خان کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا، امیدواروں کاپروفیشنل اور ان کا ماضی گواہ ہے کہ یہ وکلاء خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

ریفارمزگروپ کے اجلاس میں سردارخرم لطیف کھوسہ، آذرلطیف خان، شہباز بھٹی، زاہد چودھری، اقبال بھٹی، رانا قمر سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer