ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کا موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کا حکم

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کا موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے شہریوں سے براہ راست رابطے اور انہیں درپیش مشکلات کے بارے میں فوری معلومات حاصل کرنے کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کا حکم دے دیا

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے شہریوں سے براہ راست رابطے اور انہیں درپیش مشکلات کے بارے میں فوری معلومات حاصل کرنے کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ کنوراعجاز، خلیق رزاقی، ڈائریکٹر کمپیوٹرسروسزعبد الباسط قمر، ڈائریکٹراسٹیٹ مینجمنٹ خرم یعقوب اوردیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے، ڈائریکٹرجنرل نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے سکیموں میں واقع پلاٹوں کے بارے میں تمام معلومات کمپیوٹرائزکی جائیں اوراس مقصد کیلئے سمارٹ مانیٹرنگ سسٹم کو استعمال کیا جائےاورفیلڈسٹاف کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں، تعمیراتی قواعد پرعملدرآمد، کمرشلائزیشن کی صورتحال اور ایل ڈی اے کی ملکیتی جائیدادوں کے بارے میں معلومات ڈیجیٹلائزکی جائیں اور اس تمام ڈیٹا کو جیو گرافک انفارمیشن سسٹم سے منسلک کیا جائے۔  انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کا رد عمل اور ان کی رائے معلوم کرنے کیلئے بھی موبائیل ایپلی کیشن کا استعمال کیا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer