سٹی 42:پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ وزیر اعلی سہیل آفریدی کا جلسہ کل باغ جناح نہیں مزار قائد کے گیٹ پر ہوگا۔
تحریک انصاف کے باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ ملی ۔تحریک انصاف نے اتوار کو دوپہر دو بجے مزار قائد پر جلسے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا سندھ حکومت شروع سے جلسے کی اجازت کی یقین دہانی کرواتی رہی۔تمام ضروری کارروائی مکمل کرنے کے باوجود ابھی تک اجازت نہیں دی گئی۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے آج صبح یقین دہائی کروائی کہ جلسے کے انتظامات شروع کریں، اجازت مل جائے گی۔
پولیس نے باغ جناح میں جلسے کی تیاریاں رکوائی۔پولیس کی جانب سے جلسے کا سامان باغ جناح میں داخل ہونے سے روکا گیا۔باغ جناح کے دروازے کو تالے لگا دیئے گئے۔اب اگر سندھ حکومت جلسے کی اجازت دیتی ہے تو ساتھ میں الہ دین بھی دے۔اتنے کم وقت میں جلسے کی تیاریاں ممکن نہیں ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی اتوار کو مزار قائد پر حاضری دیں گے۔
مزار قائد کے پبلک گیٹ کے باہر دو بجے جلسہ کیا جائے گا۔