ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کاصوبےکی پہلی ڈیجیٹل سبزی وفروٹ منڈی بنانےکافیصلہ

پنجاب حکومت کاصوبےکی پہلی ڈیجیٹل سبزی وفروٹ منڈی بنانےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:  پنجاب حکومت نے صوبے کی پہلی ڈیجیٹل سبزی و فروٹ منڈی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور کی کاہنہ کاچھا منڈی کو ڈیجیٹل سبزی و فروٹ منڈی بنایا جائے گا جہاں مانیٹرنگ کا ڈیجیٹل نظام تشکیل دیا جائے گا۔
کون سی سبزی یا پھل کس علاقے سےآیا اور کب منڈی میں پہنچا؟اس کا مکمل ریکارڈ دستیاب ہوگا،ڈیجیٹل منڈی میں سبزیوں اور فروٹ کی نیلامی کا مکمل عمل بھی ڈیجیٹلائز ہوسکے گا،منڈی میں آنے والے تمام ٹرکوں کا ڈیٹا سیف سٹی کے ڈیش بورڈ پر موجود ہوگا۔
سبزی و فروٹ کے ٹرکس کا مکمل ڈیٹا ون کلک پر دستیاب ہوگا،اشیاء ضروریہ کی طلب و رسد کا مکمل ڈیٹا بھی مرتب کیاجاسکے گا،منڈی میں مختلف مقامات پر ڈیجیٹل ریٹ لسٹ بورڈز انسٹال کیے جائیں گے۔

منڈی کے تمام آڑھتیوں اور پھڑیوں کی رجسٹریشن کرکے ریکارڈ مرتب کیا جائے گا،ہول سیلرز کا ڈیٹا بھی مرتب کیا جائے گا۔
کاہنہ کاچھا منڈی کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ڈیجیٹل کیا جائے گا۔