ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ون ایپ متعارف 

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ون ایپ متعارف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کو مؤثر بنانے کے لیے ون ایپ متعارف کر دی گئی ہے۔

لاہور میں ابتدائی طور پر ٹریفک پولیس نے ون ایپ کا آغاز کر دیا ہے، جس کے ذریعے گاڑیوں کی چالاننگ اور ڈیٹا چیکنگ کی جائے گی۔ 1200 سے زائد ٹریفک وارڈنز کے لاگ ان جنریٹ کر دیے گئے ہیں۔

ون ایپ کے ذریعے پولیس، ایکسائز، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات سمیت دیگر ادارے کارروائیاں کریں گے۔ تمام ملازمین صرف اپنے سرکل میں ایپ استعمال کر سکیں گے اور سرکل سے باہر خودکار طور پر لاگ آؤٹ ہو جائیں گے۔

حکام کے مطابق لاہور میں کامیابی کے بعد 15 روز کے اندر ون ایپ صوبے کے تمام اضلاع میں لانچ کر دی جائے گی۔

ون ایپ کی مکمل لانچنگ کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے لیے پوائنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت 20 پوائنٹس مکمل ہونے پر متعلقہ شخص کا لائسنس 6 ماہ کے لیے معطل کر دیا جائے گا۔

یہ نظام ٹریفک کی بہتری، قانون کی پاسداری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم اقدام سمجھا جا رہا ہے۔