ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے کیس کو 14 جنوری کے لیے کاز لسٹ میں شامل کیا ہے۔ اس کیس کی سماعت جسٹس خالد اسحاق کریں گے۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل سمیت دیگر فریقین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگر متعلقہ فریقین کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے رکھی ہے تاکہ عدالت کو مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔سماعت کے دوران عدالت یہ جائزہ لے گی کہ آیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے مناسب اور قانونی ہے یا اس میں کسی غیر قانونی کارروائی کا امکان موجود ہے.