ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کی چھٹیاں،اہم تجویز سامنے آ گئی

سکولوں کی چھٹیاں،اہم تجویز سامنے آ گئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:بڑھتی سردی کے پیش نظر جہاں دیگرمعمولات زندگی متاثرہو رہے ہیں وہیں تعلیمی ادارے کھلنے یا نا کھلنے کے حوالے سے بھی بحث جاری ہے۔اس حوالے سے والدین کی رائے بھی لی گئی ہے۔

والدین کی اکثریت نے سکولوں کی چھٹیاں ایک ہفتے تک بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 دوسری جانب درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم والے اضلاع میں چھٹیاں بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے جس کے بعد 5 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم والے اضلاع میں 19 جنوری تک چھٹیاں بڑھائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
 اس حوالے سےتمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان سے اضلاع کے درجہ حرارت کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ مشاورت کے بعد آج ہی چھٹیاں بڑھانے کا اعلان متوقع ہے۔رانا سکندر حیات کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے بارے کچھ دیر میں فیصلہ کرلیا جائے گا۔