وقاض احمد:لاہور کی نجی یونیورسٹی میں 21 سالہ طالبہ کا اقدام خودکشی، نواب ٹاؤن پولیس نے کیس کی تحقیقات مکمل کرلی۔
پولیس کا اپنی تحقیقات میں کہنا تھا کہ دوران تفتیش کسی کو ملزم قرار نہیں دیا گیا ، تحقیقات میں کسی کی غفلت یاقصورثابت ہونےپرمقدمہ درج کیاجاناتھا۔
ڈیجیٹل شواہد ، فزیکل شواہد ، حالات و واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، لڑکی کے اقدام خودکشی میں ادارہ جاتی غفلت سامنے نہیں آئی۔
متاثرہ لڑکی کی حالت بیان ریکارڈ کروانے کے قابل نہیں ،سرجری و حالت بہتر ہونے پر بیان لیکر تفتیش کا حصہ بنادیا جائے گا ،تفتیش مکمل کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کردی ۔