ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی مصنوعات ، سٹاک رکھنےو فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

 جعلی مصنوعات ، سٹاک رکھنےو فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ایف آئی اےکارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت  شمیم احمد، امجد علی اور کلیم اللہ کے نام سے ہوئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو لاہور اور ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا گیا جو کہ کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان سے بھاری تعداد میں مختلف رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی مصنوعات برآمد کی گئیں۔

ملزم رجسٹرڈکمپنیزکی جعلی مصنوعات تیار کرنے ، سٹاک رکھنےو فروخت کرنےمیں ملوث پائے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔