وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جی او آر 9کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جی او آر 9کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے جی او آر 9کا افتتاح کردیا۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی او آر 9کیلئےگھر بڑے اچھے ڈیزائن کرائے گئے ہیں۔ نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نمونیہ سے انتقال کرنے والے زیادہ تربچے چھوٹی عمر کے ہیں، ہم ایک دو روز میں نمونیہ سے متعلق آگاہی مہم شروع کرنے لگے ہیں، لوگ اپنی خوراک اچھی رکھیں اور گرم کپڑے استعمال کریں، والدین بچوں کی خوراک،ماسک کاخیال رکھیں، بچے کو کھانسی،بخاریا کوئی علامت ہو تو اسے گھر پر رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکول اور کالجز بندکرنے کی فی الحال ضرورت نہیں، بچوں کو گرم کپڑےپہنائیں،یونیفارم میں ذرا سی نرمی کررہے ہیں، نمونیہ کے حوالے سے کمیٹی بنادی ہے تاکہ فیڈ بیک مل سکے۔